گلگت ۔( پ۔ر) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس و دیگر ممبران کا میر اخلاق ایڈووکیٹ اورپی ٹی آئی کے رہنما ءفتح اللہ سے شیخ نیر عباس سے ملاقات

گلگت ۔( پ۔ر) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس و دیگر ممبران کا میر اخلاق ایڈووکیٹ اورپی ٹی آئی کے رہنما ءفتح اللہ سے شیخ نیر عباس سے ملاقات یکم مئی کے عوامی جلسے کے لیئے دعوت ملاقا ت میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ۔ جس پہ میر اخلاق حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا اول روز سے ساتھ دیا ہے اور اب بھی مکمل ساتھ دیا جائے گا جو بھی ڈیما نڈز ہیں وہ قانونی اور عوامی ہیں ان سے حکومت کا انحراف کر نا اپنی حکومت کی موت کو دعوت دینا ہے ۔ شیخ نیئر عباس نے بھی یکم مئی کے جلسے میں بھر پور شر کت کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی اور کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی مقدمے کو لیکر میدان میں آئی ہے جس پہ ہم مکمل ساتھ دینگے اس سے قبل بھی عوامی مفاد کے لیئے ساتھ دیا ہے اب بھی شا نہ بشا نہ کھڑے ہیں حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے ڈیما نڈز پہ عمل در آمد کو یقینی بنا ئے دیگر صورت اس بار کا حتجاج تاریخی ہو گا ۔اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما ءفتح اللہ سے بھی ملا قات میں کہا گیا کہ ہم نے آج تک بلا تفریق عوامی خدمت کے لیئے کام کیا ہے اور پی ٹی آئی کا ساتھ چا ہتے ہیں جس پہ پی ٹی آئی کی جانب سے بھی مکمل تعاون کی یقین دیا نی کرا یا گیا اور یکم مئی کو پی ٹی آئی کے سو نامی کے ساتھ احتجاج میں شر کت کر نے کا علان کیا ۔

Comments