گلگت(پ۔ر) پاک فوج کے مشکور ہیں جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں عوام کے ریلیف کے لیءے کام کیا ۔ وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اس مشکل کی گھڑی میں متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کےلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے C-130اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز علاقوں اور گلگت کو گندم کی فراہمی یقینی بنایاہے چپورسن اور شمشال سے پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچایا ہے جس پر ہم پاک فوج کے مشکور ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیر اعلیٰ نے 10کور کا کورکمانڈر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی مشکل وقت میں گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے متاثرین تک خوراک کی فراہمی اور مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے میں خصوصی کردار ادا کیا۔

Comments