گلگت.بین الاقوامی ماہرین کے ذ ریعے گلگت کا ماسٹر پلان بنایا جائیگا۔ جو لنک روڈ شاہراوں سے منسلک نہیں انھیں مرکزی شاہراہوں سے منسلک کیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہگلگت میں سٹیٹ آف دی آرٹ آڈوٹوریم کی تعمیر کیا جارہا ہے جس میں آرٹ گیلر ی اور ایکسپوسنٹربھی شامل ہونگے۔ آئندہ سال کے اے ڈی پی میں سکردوکے لیے آڈوٹوریم تعمیر کا منصوبہ رکھا جائیگا۔ ماضی میں کروڈوں روپے ہوٹلوں میں سمینار اور ورکشاپ کرانے میں خرچ کیے گئے لیکن قومی نوعیت کے کسی منصوبے پر توجہ نہیں دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعمیرات عامہ کے سیکرٹری اور دیگر متعلقہ آفسران کو ہدایت کی ہے کہ گلگت شہر کے شاہراہوں کی میٹلنگ اور پیچ ورک کے لیے جامع پلان مرتب کرکے ایک ہفتے میں آغاز کیا جائے۔ گلگت شہر کا انفراسٹریکچر جدید طرز پر بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ذ ریعے گلگت کا ماسٹر پلان بنایا جائیگا۔ جو لنک روڈ شاہراوں سے منسلک نہیں انھیں مرکزی شاہراہوں سے منسلک کیا جائیگا۔ تاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سٹرکوں کی میٹلنگ اور پیچ ورک میں معیا ر کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آڈیٹوریم کی تعمیر کے حولے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر گلگت کوہدایت کی ہے کہ گلگت میں تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے فوری حکمت عملی تیار کرکے آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ مقامی بھکاریوں کی مکمل لیسٹ مرتب کر کے فلاحی اداروں کے ذ ریعے باعزت روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت کے مصروف شاہراہوں میں کام کے لیے جدید چھوٹے ایکسویٹرز خریدے جائینگے۔

Comments
Post a Comment