گلگت ( پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونائٹیڈ سٹیٹ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد -
گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میںیونائٹیڈ سٹیٹ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن فار پاکستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سیمینار کا مقصد Fulbrightسکالرشپ ، Humphreyسکالرشپ اور گلوبل انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلوں کے حوالے سے یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن کو آگاہی دینا تھا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان تھے ۔ یونائٹیڈ سٹیٹ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن فار پاکستان کے ڈائریکٹر المنائی مظہر اعوان اور پروگرام آفیسر مریم کاظمی نے سیمینار میں شرکت کی ۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ ، ایڈمنسٹریشن سمیت طلباءو طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف خان نے (USEFP)کا شکریہ ادا کیا کہ جس نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلباء، اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن کو ان سکالرشپ کے حوالے سے آگاہی دینے کےلئے سیمینار کا اہتمام کیا ۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی بھر پور کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ طلبا اور اساتذہ ان سکالرشپ کو حاصل کرنے کےلئے کوشش کریں تاکہ اس سے صرف یونیورسٹی ہی نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے (USEFP) کے ڈائریکٹر المنائی مظہر اعوان نے کہا کہ (USEFP)پاکستان میں 1951سے کام کر رہا ہے اور سالانہ 600سکالر شپس طلباءکو دیئے جاتے ہیں۔ جس میں ڈگری پروگرام (ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ) اور نان ڈگری پروگرام (پوسٹ ڈاکٹریٹ ) اور اس کے علاوہ Humphreyسکالرشپس ایڈمنسٹریشن کے افسران کو ددی جاتی ہیں۔ انہوں نے ڈگری اور نان ڈگری سمیت دوسرے پروگراموں میں داخلوں کےلئے درکار ضروری ٹیسٹ اور دوسرے عوامل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ -

Comments
Post a Comment