گاہکوچ (بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمدکا مختلف محکموں میں اچانک چھاپے.

گاہکوچ (بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمدکا مختلف محکموں میں اچانک چھاپے محکمہ حیوانات کے دونوں ڈاکٹرشمشاد عالم اور لیڈی ڈاکٹر پروین بانو ڈیوٹی سے غائب تھے جبکہ سول ڈسپنسری گورنجر کے سٹاف بھی گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگے دوران چھاپہ سٹاف کا کوئی بندہ موجود نہیں تھاگورنجر مڈل سکول کے تمام اساتذہ اپنی ڈیوٹی میں موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے غیر حاضر ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی غیر حاضری کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی دریں اثنا ءاسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور دکانوں کا دورہ کیا ناقص مٹھائی رکھنے پر عدیل سویٹ ہاوس کے پانچ ہزار روپے کا جرمانہ کیا جبکہ ہوٹلوں پر بھی چھاپے لگا دئیے گئے اور سبزی کی دکانوں میں بھی سرکاری ریٹ نمایاں جگہ پر اوزاں نہ کرنے پر ہزاروں روپے جرمانے کئے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے سٹی تھانے کے قریب پولیس اور لیویز کی طرف سے لگایا گیا بیرل جاکر انے جانے والی گاڑیوں کو بھی چیک کی اس دوران مسافر گاڑیوں کے چھتوں کے اوپر پلاسٹک کے کینوں میں پٹرول اور ڈیذل لانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی اور بغیر ہلٹ کے سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں سے بھی بھاری جرمانے وصول کئے گئے اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غذر نوید احمد نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتروں کو روزانہ کی بنیادوں پر چیک کیا جائے گا اور کام چور افسران اور سٹاف کا قبلہ درست کرکے چھوڑ دینگے سکولوں ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہوتی ہے اور اسکی رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو ارسال کی جائے گی عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے انتظامیہ کے ان اقدامات کی زبردست الفاظ میں تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ بعض محکموں کے افسران ڈیوٹی پر نہ انے سے چھوڑ سٹاف بھی گھروں کو لوٹ جاتے ہیں جس باعث عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا ہے انتظامیہ کے حکام روزانہ ان محکموں کی چیکنگ کریں تاکہ ملازمین کو اپنی ڈیوٹی کا احساس ہو۔ - 

Comments