گلگت ( خبر نگارخصوصی) ہنزہ میں (ن)لیگ پری پول ریگنگ کر رہی ہے جس کی مزمت کر تے ہیں۔ رہنما عوامی ورکرز پارٹی ظہور الہی
گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر ظہور الہٰی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن شیڈول کے اعلان ہونے کے بعد اور وزراءاور حکومتی اہلکاروں کو دورے کرنے پر پابندی لگانے کے باوجود گورنر ،وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراءکا دورا ہنزہ قابل مذمت،غیر قانون ی اور الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کی توہین ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارمنگل کے روزمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ن لیگ اپنی ریوایات کو برقرار رکھتے ہوئے پری پول ریگینگ میں سرگرم عمل ہے ،پہلے کی طرح ان اانتخابات میں بھی پری پول ریگنگ کے ذریعے اپنے امیدوار کو جیتانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہیں سال پرانے منصوبوں پر اپنے تختیاں لگا کر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں لیکن ہنزہ کی عوام اس بار ن لیگ کی نام و نشان مٹادے گی اور حکمران جماعت کے نمائندے چپنے کی جگہ نہیں ملے گی کیوں کہ انہوں نے حالیہ سیلابوں کے دوران عوام کو مصیبت میں چھوڑ کر اسلام آباد میں اپنے آقاوں کو خوش کروانے میں مصروف تھے ۔ظہور الہٰی نے کہاکامریڈ بابا جان اس بار ہنزہ کے عوام کا متفقہ طور پر امیدوار ہے اور ہم ان کو جیتوا کردھم لینگے ۔انہوں نے الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بنائے ہوئے قانون اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروائے ورنہ ن لیگ کے الیکشن کمشنر بنے کی کوشش کی گئی تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ۔

Comments
Post a Comment