گلگت.30جون کے بعد استعمال نہ ہونے والی رقم صوبے کے اپنے اکاﺅنٹ مےں چلی جائےگی۔وزےراعلیٰ گلگت بلتستان

وزےراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبے کا اپنا اکاوئنٹ موجود ہے اگر30جون کے بعد استعمال نہ ہونے والی رقم صوبے کے اپنے اکاﺅنٹ مےں چلی جائےگی۔ صوبے کے الگ اکاﺅنٹ بنے کے بعد بجٹ کا لےپس ہونا ممکن نہےں ےہ تاثر غلط ہے کہ بجٹ لےپس ہوگا ہماری حکومت کی کوششوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے ترقےاتی بجٹ کا پہلا قسط جولائی مےں ہی صوبے کو منتقل کےا جاتا ہے۔ آبادی اور چھوٹے ےونٹس کی وجہ سے گلگت بلتستان کو اےک مثالی صوبہ بناےا جاسکتا ہے ۔ ماضی مےں صرف7کروڈ صوبے مےں ادوےات کی خرےداری کےلئے مختص کےے جاتے رہے لےکن ہماری حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے آئندہ مالی سال سے تمام ہسپتالوں مےں اےمرجنسی کے ادوےات مفت فراہم کےے جائےنگے۔ صحت، تعلےم، روڈ انفراسٹرےکچر ، سےاحت اور توانائی کے شعبے ہماری ترجےحات مےں شامل ہےں۔PSDP مےں گلگت بلتستان کےلئے72بلےن کے منصوبے منظور ہو چکے ہےں۔

Comments