وزےر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے پری بجٹ سےمےنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وسائل کا منصفانہ اور مثبت استعمال ےقےنی بنانے کےلئے اقدامات کےے ہےں ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ مےں3ارب کا ترقےاتی بجٹ مےں اضافہ ہوگا۔ تعلےم کے شعبے کےلئے بجٹ 21فےصد مختص کےا ہے،صحت کے شعبے مےں PPHIکو دی جانے والی رقم کے علاوہ6 فےصد ، انرجی سےکٹر مےں22 فےصد، تعمےرات اور انفرا سٹرےکچر کی بہتری کےلئے30فےصد، سےاحت کےلئے5فےصد بجٹ مےں رکھا گےا ہے۔ ترقےاتی بجٹ5ارب20کروڈ گزشتہ سال استعمال ہوا تھا جبکہ موجودہ سال مےں ساڈھے9ارب سے زےادہ ترقےاتی بجٹ استعمال ہوا ہے جو گلگت بلتستان کی تارےخ مےں اےک رےکارڈ کی حےثےت رکھتا ہے۔ پری بجٹ سےمےنار کا مقصد بجٹ کے حوالے سے آگاہی اور مثبت تجاوےز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ وزےراعلی نے کہا کہ ہم نے اپنے مالی وسائل مےں اضافہ کرنا ہے تاکہ معاشی شعبے مےں خود انحصار صوبہ بن سکےں۔ صوبے کے وسائل مےں اضافے کےلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment