گلگت .حکومت اپنے وعدوں پہ پردہ ڈال کر عوام کے سامنے ایک نیا ڈرامہ رچا نے کی کو شش کر رہی ہے.ثاقب عمر گلگتی
گلگت ( نمائندہ خصو صی ) عوامی ایکشن کمیٹی کے میڈیا کو ڈینیٹر ثاقب عمر گلگتی نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت اپنے وعدوں پہ پردہ ڈال کر عوام کے سامنے ایک نیا ڈرامہ رچا نے کی کو شش کر رہی ہے اب تک حکومت کی کو ئی بھی کار کر دگی تسلی بخش نہیں ہے اور نہ عوام کو ریلیف دینے میں کو ئی بھی کام کیا گیا ہے ، صرف (ن) لیگ کے کارکنوں کو نوا زا گیا ہے اور اپنے رشتہ داروں کو نوازا جا رہا ہے ۔ حکومت کے نشے میں عوام کے ساتھ اس قسم کی ذیا دتی سے عوامی ایکشن کمیٹی چپ نہیں رہے گی اور نہ ہی کر پشن ، چور دروازوں سے بھر تیا ں ہو نے گے گی ۔ پورا گلگت بلتستان ادھو رے کاموں کا قبر ستان بنا ہوا ہے اور آٹھ ارب کی رقم کو لیپس کرا یا جا رہا ہے اور نئے بجٹ کی با ت کی جا رہی ہے بجٹ کو ئی عوا دوست نہیں ہے بلکہ یہ وزراءسمیت بیروکریسی کے لیئے ہے وہ ان پہ خر چ ہو گا عوام کے لیئے ایک پا ئی کا کام نہیں ہو گا نہ ہی عوام کو رازگار فراہم ہو گا ، ہلکی سی بارش پہ بھی گلگت شہر کے مین سڑ کیں تا لاب کا منظر پیش کر تی ہیں پلاننگ کا ڈیپا رٹمنٹ مکمل طور پر غیر فعال ہے کو ئی بھی تعمیرا تی پالیسی نہیں ہے ان پڑھ لوگوں کو نوزنے کے لیئے ٹھیکے دیئے جاتے ہیں اور وہ ناقص کام کر تے ہیں کو ئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے وزیر تعمرات عامہ کا اپنے گھر کا ہی روڈ مکمل طور پر تباہ ہے بارش کے اوقات کار میں اس روڈ سے گذر نا مشکل ہو تا ہے اب تک حکومت ایسا کو ئی بھی تعمیرا تی کام دکھا ئے جس ےس عوام کو سہولت ملی ہو ۔ گلگت شہر میں جلد سے جلد سیوریج کے نظامکو بحال کیا جا ئے اور گلگت کے مین تین شا ہراہوں کو از سر نو تعمیر کر کے عوام کو حکومت اس مصیبت سے نکالنے کے لیے اقدامات اٹھا ئے ۔

Comments
Post a Comment