اسلام آباد ( شیر نادر شاہی )گلگت بلتستان اور کشمیر کے طلباءتنظیموں پہ مشتمل سیاسی اور قومی رہنماﺅں کے رہا ئی کے لیئے فورم کا قیام

اسلام آباد ( شیر نادر شاہی )گلگت بلتستان اور کشمیر کی نو قوم پرست٬ ترقی پسند طلباء تنظیموں کا مشترکہ اجلاس کامریڈباباجان، افتخار، طاہر علی طاہراور دیگر سیاسی اسیران کےحوالے سے راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہوا٬ اجلاس گلگت بلتستان نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے بلایا گیا تھا جس میں GBNSF کی نمائندگی کامریڈ رضوان نے کی جبکہ BNSOکی کامریڈ شیر نادر شاہی، DSF شبیرمایار، BSF محمد علیار، MTMصداقت ساحل، JKNSFجہانزیب، JKPNSOطیب (JKSLF(aman جبریل جبکہ (JKSLF(azad کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالت کی طرف کامریڈباباجان اوردیگر ساتھیوں کو سنائی جانے والی یکطرفہ فیصلے کی بھرپور مذمت کی گئی۔ اجلاس سےخطاب کرتےہوئے مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی حقوق کے لئےپرامن جدوجہد کرنے والے کامریڈ بابا جان اب ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے وہ ظالم حکمرانوں کے سامنے ایک دیوار بن چکے ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ عطا آباد کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے بجائے بے گناہوں کے ساتھ انتقامی کارروائی کی گئی۔
اجلاس میں تمام پارٹیوں کے نمائندوں نے متفقہ طور پر کامریڈبابا جان کامریڈ افتخار طاہر علی طاہر سمیت تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے اسیران گلگت بلتستان رہائی کمیٹی کاقیام عمل میں لایا۔

Comments