گلگت۔ وزیر اعلی کا گلگت کے یو ٹیلٹی سٹورز اور نیٹکو سٹورز کا ہنگامی دورہ

وزےر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے گلگت شہر کے مختلف ےوٹےلٹی سٹورز اور نےٹکو کے سٹورز کا ہنگامی دورہ کےا اس موقع پر وزےراعلیٰ نے رےاتی نرخوں پر اشےاءخوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے عوام انناس سے مسائل درےافت کےے۔ وزےر اعلیٰ نے ےوٹےلٹی سٹورز پر آٹے اور چےنی کی عد م دستےابی کا نوٹس لےتے ہوئے ہنگامی بنےادوں پر ان اشےاءکی رےاےتی نرخوں پر عوام کو دستےابی بلا تعطل ےقےنی بنانے کے احکامات دےے ۔ وزےراعلیٰ نے ےوٹےلٹی سٹورز اور نےٹکو کے سٹورز مےں عوام کو مذےد سہولےات فراہم کرنے اور صفائی کے احکامات دےے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پہلی مرتبہ صوبائی حکومت نے رمضان پےکےج کے تحت22 ضروری اشےاءخوردونوش پر ےوٹےلٹی سٹورز کے تحت عوام کو سہولت فراہم کی ہے۔

Comments