گلگت.بجٹ میں صحت اور تعلیم کے لیے حوصلہ افزاپیش رفت ہوئی ہے. حافظ حفےظ الرحمن

صوبے کے نئے سال کے مالی بجٹ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے کہا کہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کے لیے حوصلہ افزاپیش رفت ہوئی ہے اور دونوں اہم شعبوں کو مربوط بنانے کے لیے پہلے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ گلگت ڈویپلمنٹ اتھارٹی کو خود مختار ادارہ بنایا جائے گا۔ بجٹ عوام دوست ہوگا جس میں معاشی ضبط اور نظم کا بھر پور خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت میں سو فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اور صوبے کے تمام ہسپتالوں کی حالت پہلے سے بہتر بنائی جائیگی۔ تعلیمی شعبے میں اہم ضروریات ،انفراسٹرکچر اساتذہ کی تربیت ، نادار طلباءو طالبات کے لیے مفت کتابیں فراہم کیے جائیں گے۔ قوم کو اپنی پاﺅں پر کھڑی کرکے اپنی آمدن بڑھانے کی حکمت عملی سمیت ضروری وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے لائیوسٹاک اوور زراعت کے شعبے کو مقامی سطع پرترقی دے کر اربوں کی سالانہ آمدن کمائی جاسکتی ہے۔ اگر گلگت بلتستان میں زراعت جیسے اہم شعبے پر توجہ دی گئی تو دیر پا اور مفید نتائج برآمد ہو سکتے ہیں کیو نکہ یہا ں کی زمین زراعت مزاج ہے ۔ صوبے کے محصولات میں اضافہ کیا جائے گا ار جس اداروں سے روینو حاصل ہوگا ان کی کلکشن میں شفافیت لائی جائیگی پوری مالی نظام میں شفافیت سے کام کیا جائے گا۔ خود کفالت کی جانب گامزن ہونا لازمی ہے اس لیے وسائل کے منصفانہ تقسیم کے ذریعے خطے کو مضبوط بنایا جائے گا۔ سرکاری وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ سوشل ویلفیئر کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ اور منٹینس کی مد میں بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ صوبے کے تمام ریسٹ ہاوسسز کی تفصیلات کو جمع کر کے وہا ں تزئین و آرئش کے ذریعے سیاحوں کے لیے کا ر آمد بنائے جائیں کے ۔ صاف پانی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اس لیے صاف پانی کی فراہمی کے اہم منصوبوں کے لیے خاطر خواہ بجٹ مختص کیا جائے گا جبکہ روڈ انفراسڑکچر کی بہتری کے لیے بھی بجٹ میں معقول اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت پہلی بار ٹرانسپورٹ سیکٹر پر توجہ دے رہی ہے اس لیے نیٹکو کو فعال بنانے اور عوام کی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ مسافروں کے لیے راولپنڈی اور گلگت میں دو ٹرمینلز بنائے جائیں جہاں نیٹکو اڈہ منتقل ہوگا۔ گلگت بلتستان کے قدیم پلوں کی مرمت سیمت تزئین و آرائش کو بہتر بنایا جائے گا۔ مقامی کا شکاروں سے گندم صوبائی حکومت خرید ے گی اور اس طرح مقامی سطح پر گندم اگانے کے رجحان کو فروغ دیا جائے گا۔ وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن مجموعی طور پر بجٹ عوام ، مزدور اور کسان دوست ہوگا۔ ہم عوامی لوگ ہیں اس لیے عوامی ضروریات کا ادراک بھی ہے اور صوبائی حکومت کا ایجنڈہ بھی خوشحال گلگت بلتستان کا۔ 

Comments