گلگت (پ ر)مسلم لیگ ن جی بی میں حکومتی امور چلانے میں ناکام ہوگئی ہے اب تانگیر کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہی ہے.جمعیت علماءاسلام

گلگت (پ ر)جمعیت علماءاسلام گلگت بلتستان کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تانگیر حلقے میں حکومتی بوکھلاہٹ واضح نظر آرہی ہے غیر قانونی بھرتیوں کے تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کرادئے گئے ہیں حکومتی ترجمان نمک حلال کرنے کے لئے تانگیر میں براجمان ہے موصوف صحافت کا لبادہ اوڑھ کر چاپلوسی کی سیاست میں آچکے ہیں وزیراعلیٰ اور حکومت نے جھوٹے اعلانات کی بھرمار کردی ہے پہلے کہا کہ حاجی وکیل نے ایک سال میں 34کروڑ کے منصوبے تانگیر کے لئے منظور کرائے اب کہا جارہا ہے کہ 70کروڈ کے منصوبے منظور کرائے ہیں اگر حاجی وکیل ایک سال میں 70کروڑ کے منصوبے منظور کراسکتے ہیں تو بتایا جائے کہ 6ارب سے زائد کی رقم لیپس ہوکر واپس کیسے گئی اور مالی سال خسارہ کا شکار ہوگیا جے یو آئی کے امیدوار حاجی گلبر خان ایک کردار کا نام ہے جھوٹے اعلانات اور الزامات کرنے والے اخبارات اور عوامی جلسوں میں شور کرنے کی بجائے تمام ثبوت نیب ،الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں تک پہنچائیں اور کاروائی کریں حاجی گلبر خان نے ماضی میں تانگیر ہی نہیں پورے دیامر کی موثر نمائندگی کی ہے 8جون کے انتخابات میں انہیں عوامی ووٹ سے نہیں ہرایاجاسکا اور اس الیکشن میں ان کی جیت یقینی ہے انہوںنے کہا کہ سابق سپیکر ملک محمد مسکین پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ دیامر میں ن لیگ کا کوئی ووٹ نہیں بلکہ برادریوں کا ووٹ ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگ برادریوں کی بنیاد پر تقسیم چاہتی ہے مسلم لیگ ن جی بی میں حکومتی امور چلانے میں ناکام ہوگئی ہے اب تانگیر کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہی ہے جس کی تانگیر کے عوام بھرپور جواب دینگے مسلم لیگ ن ٹھیکیداروں کی جماعت ہے اے ٹی ایم مشین کے سہارے حکومتیں نہیں چلتی ہے ۔وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت سرکاری مشنری کو درمیان سے ہٹاکر عوام کو فیصلہ کرنے دیں صاف پتہ چلے گا کیا ہوتا ہے ۔

Comments