گلگت ( نمائندہ خصوصی)تانگیر کے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت نے دھاندلی کی تو شاہراہ قراقرم کو بلاک کرینگے.حاجی شاہ بیگ
گلگت ( نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی شاہ بیگ اور جمعیت علماءاسلام کے صوبائی رہنماوں نے اتوار کے روز گلگت پریس کلب میںمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 18دیامر 4تانگیر کے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت نے دھاندلی کی تو شاہراہ قراقرم کو بلاک کرینگے اور اگر حالات خراب ہوئے تو تمام تر زمہ دار صوبائی حکومت پر عائدہوگی انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے الیکشن سے صرف دو روز قبل تانگیر کا دورہ کر کے الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑھائی ہے قانون کی روح سے وزیر اعلیٰ اپنے پروٹوکول کے ساتھ کسی بھی انتخابی حلقے میں دورہ نہیں کر سکتا جبکہ صوبائی وزیر اعلیٰ جی بی نے قوانین کی دھجیاں اڑھاتے ہوئے تانگیر جا کر سیاسی اعلانات اور غیر قانونی نوکریوں کی بندر بانٹ شروع کردی ہے ،ہماری اطلاعات کے مطابق اب تک 40لوگوں کو نوکریاں دی گئی ہیں جو کہ صرف انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے دی گئی ہیں جو سراسر غیر قانونی اور ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ کی صوبائی حکومت جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار حاجی گلبر کی ممکنہ جیت سے خائف ہوگئی ہے اسی لیے وزیر اعلیٰ اپنے وزراءاور پورے پروٹوکول کے ساتھ تانگیر کے دورہ کر کے اپنے امیدوار عمران وکیل کو جیتانے کے لیے جھو ٹے اعلانات کر رہے ہیں ۔جبکہ بروقت الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کے باوجودد ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے ۔ہم الیکشن کمشنر ،فورس کمانڈر،اور خفیہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر وزیر اعلیٰ کے اس غیر قانونی داروو¿ے اور سیاسی اعلانات کا نوٹس لیں بصورت دیگر حالات خراب ہوئے تو جمیعت علمائے اسلام زمہ دار نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا داریل تانگیر کو ضلع بنانے کی قرارداد سابقہ اسمبلی سے جمیعت علمائے اسلام نے پاس کرائی تھی جس کہ گواہی مرحوم صوبائی وزیر حاجی محمد وکیل نے خود اسمبلی میں دی تھی اب وزیر اعلیٰ انتخابی جلسے کو دوران داریل تانگیر کو ضلع بنانے کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے ۔تانگیر الیکشن کو صوبائی حکومت نے اپنا ناک کا مسلئہ بنادیا ہے اگر ہار گئے تو ہنزہ میں بھی ضمنی الیکشن ہا ر جائنگے ۔حکومت نے تانگیر کے انتخابات میں عجلت کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ ہمدردی کا ووٹ لے سکیں۔تانگیر الیکشن جیتنے کے لیے گلگت سے اپنی پسند کے افیسران کو تعینات کردیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن اور سابق سپیکر کا بغل گیر ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران سرکاری ملازمین پر بھی مسلم لیگ ن کی حمایت کے لیے دباﺅ ڈالا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تانگیر میں حکومتی مشینری کے بے جا استعمال اور لالچ سے ووٹ حاصل کرکے اس حلقے کو ہر صورت میں اپنے تحویل میں رکھنا چاہتی ہے ۔پریس کانفرنس میں صوبائی امیر مولانا لقمان حکیم ،جنرل سیکریٹری میر بہادر اور ترجمان منہاج الدین اور دیگر رہنماءشامل تھے۔


Comments
Post a Comment