جماعت اسلامی گلگت کی جانب سے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا

جماعت اسلامی گلگت کی جانب سے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا


چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل در آمد کرنے کا مطا لبہ کیا اور اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ بہت جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا

گلگت (بیور رپورٹ) امیر جماعت اسلامی و چیئر مین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ یکم نومبر ہماری اتحاد واتفاق کا دن ہے اس دن ہم نے اپنی وحدت کو پوری دنیا میں دکھا نا ہے اور یہ بتلا نا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں اور ہمارے بیچ کو ئی اختلا ف نہیں ہے ۔ ہم نے زور بازو آزادی حا صل کی اور کلمے کی بنیاد پہ پاکستان کے ساتھ الحاق کیااور الحاق سے لیکر اب تک ہم آئینی حقوق سے محروم ہیں اور یہ محرومی مزید بڑھے گی تو عوام میں مایوسی پھیلے گی اس لیئے ہماری جماعت نے قومی اسمبلی سمیت سینٹ میں بھی اپنا حق پورا کیا ہے اب عوام کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ اپنے حقوق کا ادراک کر تے ہو ئے آپس میں اتفاق و اتحاد کے ساتھ اپنے حقوق کے لیئے ایک ہوں تب ہی ہم سی پیک سمیت ہر قسم کے حقوق لے سکتے ہیں گلگت بلتستان میں نو گو ایریاز کسی بھی حکمران جماعت نے ختم نہیں کیئے ہیں بلکہ یہ عوامی ایکشن کمیٹی کا محنت ہے جنہوں نے شب و روز محنت کر کے گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنایا اور نو گو ایریاز ختم کئے ۔انہوں نے یکم نومبر کے حوالے سے منعقد جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج ہم ان تمام جماعتوں کے سربراہان کو مبارک باد پیش کر تے ہیں جنہوں نے علاقے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہو ئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔ممبر قانون ساز اسمبلی حاجی رضوان نے جماعت اسلامی کے جشن آزادی کے جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج ہم نے یہ پیغام ان لوگوں کو دیا ہے جو ہم کو ایک دوسرے کا دشمن بنا کر اپنے عزائم کی تکمیل چا ہتے ہیں ہم ایک قوم ہیں اور ہمارا مفاداور نقصان سانجھے ہے ۔امامیہ کونسل کے رہنماءسید یعصب الدین نے کہا کہ آج کا دن آزادی کا دن ہے اور ہماری پہچان کا دن ہے اس دن ہم حکومت سے یہ مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ ہمارے حقوق پہ ڈاکہ ڈالنے کے بجائے ہمارے حقوق بحا ل کریں جو کہ غصب کئے گئے ہیں ۔مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ گلگت بلتستان پوری دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں پہ دو بار جشن آدادی منا ئی جاتی ہے لیکن ہماری پہچان کو مبہم رکھا ہوا ہے اس لیئے ہم یہ مطالبہ کر تے ہیں کہ سب سے پہلے ہماری پہچان کو واضح کیا جائے۔سپریم کونسل بر مس کے صدر فدا حسین نے کہا کہ ہمارے آباءاجداد کی قربانی کو را ئیگاں نہ ہو نے دیا جا ئے اور ہمیں مکمل آئینی حیثیت دی جا ئے ۔ جماعت اسلامی کے جنرل سیکڑیڑی نظام الدین نے کہا کہ آج کے دن ہم یہعہد کر تے ہیں کہ ہم ایک قوم یں اور ہماری پہچان آپس کے اتفاق میں ہے اور اتفاق سے ہی ہم سی پیک سمیت تمام مطالبات کومنوا سکتے ہیں ۔ایم ڈبلیو ایم کے سیکڑیٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان کو وہ تمام حقوق دیئے جا ئیں جو ایک آئینی صو بے کو دئے جا تے ہیں اور گلگت بلتستان کے تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جا ئے ۔جماعت اسلامی گلگت کی جانب سے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا اور ریلی مر کزی آفس جماعت اسلامی سے بر آمد ہو ئی اور اتحاد چو ک کے مقام پہ جلسے کی شکل اختیار کر گیا اور اس ریلی میں عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل تمام سیا سی سماجی مذہبی جماعتوں کے ذمہ داراں نے شر کت کی اور امن واتحا د کا پیغام دیتے ہو ئے چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل در آمد کرنے کا مطا لبہ کیا اور اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ بہت جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اور عوامی حقوق کے لیئے مزید اپنی کو ششوں کو تیز کیا جائے گا ۔

Comments