جہا نگیر بدر کی نا گہانی موت پاکستان پیپلز پارٹی کے لیئے بہت بڑا دھچکا ہے.کلثوم مہدی
مرحوم کو اللہ اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فر ما ئے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فر ما ئے ۔آمین
گلگت ( نمائندہ خصو صی ) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سینئر رہنما ءکلثوم مہدی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ جہا نگیر بدر کی نا گہانی موت پاکستان پیپلز پارٹی کے لیئے بہت بڑا دھچکا ہے مرحوم نے اپنی ساری عمر پاکستان پیپلز پارٹی کی فعالیت اور عوامی خدمت کی اور بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو تک پارٹی کے ہر اچھے برے دن میں ساتھ رہے اور مرحوم جہانگیر بدر کے اس نا گہانی موت سے پاکستان پیپلز پارٹی میں جو خلاءپیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پر نہیں ہو گا اور مرحوم کے لیئے پارٹی کی جانب سے مرحوم کے پارٹی خدمات پہ خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور دعا کر تے ہیں کہ مرحوم کو اللہ اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فر ما ئے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فر ما ئے ۔آمین
Comments
Post a Comment